دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایشیاکپ کے فائنل میں کپتان بابراعظم اور اوپنر فخر زمان کو ایشیاکپ فائنل کے حوالے سے مشورہ دیا ہے۔
سابق کپتان نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور فخر زمان سری لنکا کے خلاف فائنل میں کریز پر رکنے کے لیے نہ آئیں بلکہ رنز بنانے کیلئے جائیں تاکہ لنکن بالرز دباؤ کا شکار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف کوئی اچھی پرفارمنس نہیں دی تھی لیکن آج ان شاء اللّٰہ ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔
فائنل میں پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں یقینی ہیں، قومی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ حسن علی اور عثمان قادر آرام کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔









