بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کابینہ کا گندم ریلیز کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ 

کراچی(ممتازنیوز) سندھ کابینہ نے گندم ریلیز کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا تاہم سرکاری گندم مارکیٹ میں یکم اکتوبر سے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
گندم ریلیز کرنے کے لیے سرکاری گندم کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی میں وزیر خوراک ، وزیریونیورسٹی اینڈ بورڈز، مشیر زراعت منظور وسان، قاسم نوید، حارث گزدر ذور چیف سیکریٹری شامل ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ دیگی۔
دوسری جانب سیلاب سے گندم کے بحران نے پھر سر اٹھا لیا ، راجن پور اور فاضل پور گوداموں میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔