بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں بلکہ 2023 میں وقت پرہوں گے، وزیردفاع

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پرنہیں بلکہ 2023 میں وقت پر ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران خان کابارباراسٹیبلشمنٹ کونشانہ بنانا اسٹریٹیجی ہے، عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہےاسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں بلکہ 2023 میں وقت پرہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے، تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہییں، آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے نوازشریف سے زیادتی ہوئی۔