قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹوئٹ کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Heads up my Champions!
You gave your best and don't let any agendas tell you otherwise. We will grow from this and make sure to bounce back like the way we usually do.
Congrats Srilanka. You earned it. pic.twitter.com/VRGa692GOj
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 11, 2022
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم اس ہار کو اپنی طاقت بنا کر ایک بار پھر بہترین کارکردگی پیش کر یں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی،محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔









