بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،چھ نکاتی ایجنڈا جاری

 اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کل دن گیارہ بجے ہوگاجس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔ اجلاس میںسیلاب کی صورتحال پر غورکیا جائے گا، حج کوٹے سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ 10ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق غورہوگا۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے دوستمبر ، نجکاری کمیٹی کے سات ستمبر اور ای سی سی کے آٹھ ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔