اسلام آباد(ممتازنیوز)عوام سے گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس اور سرچارج کی مد میں وصول کردہ 368 ارب روپےخرچ ہی نہیں کئے جانے کاانکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کا شدید بحران ہے لیکن عوام سے گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس اور سرچارج کی مد میں وصول کردہ 368 ارب روپےخرچ ہی نہیں کئے گئے، کئی کمپنیاں اربوں روپے خود ہڑپ کر چکی ہیں۔ گیس انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے عدالتی حکم بھی بے سودثابت ہوااور پی پی پی، نون لیگ، پی ٹی آئی سمیت سب اس کی ذمہ دار ہیں۔
عوام سے گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس و سرچارج کی مد میں وصول کئے گئے اربوں روپے کی خوردبردکاانکشاف








