بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

6 کرکٹ گراؤنڈز کی حوالگی کا معاملہ،اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں سے گراؤنڈ واپس لیے جانے کے خلاف درخواست پر نوٹسسز جاری،جواب طلب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسلام آباد کے چھ کرکٹ گراؤنڈز کی حوالگی کا معاملہ،اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں سے اسلام آباد کے گراؤنڈ واپس لیے جانے کے خلاف درخواست پر نوٹسسز جاری، جواب طلب کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار سابق چیئرمین یونین کونسل 51 (ائی-9, ایچ 9) سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس پر ان کو بلا کر پوچھتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے؟قاضی عادل ایڈووکیٹ نے پوچھاکہ بچوں کے کرکٹ گراؤنڈ کسی کو کرایے پر دے رہے ہیں،جس پرجسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ نہیں یہ کرایے پر نہیں دے رہے،قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہاکہ 8 ستمبر کو گراؤنڈز ایم سی آئی سے لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،عدالت نے استفسار کیاکہ قاضی صاحب کیا آپ نے کبھی کرکٹ کھیلی ہے؟جس پردرخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ میں نے خود پانچ سال کرکٹ کھیلی ہے،اگر ایم سی آئی گراؤنڈ کسی کو دیتے ہیں تو دو سے چار ہزار فیس لیتے ہیں،اب تو پرائیوٹ کلب کو دے رہے ہیں جو پھر عام لوگوں کو کھیلنے ہی نہیں دیں گے،ایک مہینہ رہ گیا الیکشن کو، یہ کام میئر کا کام ہے،آپ کہہ رہے ہیں کہ ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر صرف ایک ماہ کے لیے ہے،درخواست گزار سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر صرف ایک ماہ کے لیے ہے جبکہ گراؤنڈز دو سال کے لیے دی ہے،عدالت نےسی ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی و دیگر کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی