اسلام آباد(ممتاز نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ایشیا پیسیفک سیمینار میں معیاری تعلیم اور مناسب روزگار کے عنوان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا پیسیفک میں تقریبا ہر ملک میں بنیادی خونداگی کی شرح تسلی بخش ہے،کچھ ملک آج بھی اعلی اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے سے قاصر ہیں،2030 ایجنڈا میں نئی نسل کو معیاری تعلیم اور مناسب روزگار کے مواقع کی فراہمی سر فہرست ہے،پارلیمنٹ دنیا بھر میں ایسے مقاصد کے حصول میں قانونی اور باہمی تعاون میں مدد کرتی ہیں،تعلیمی معیار لیبر مارکیٹ کے مطابق ہونی چاہیے،علاقائی پارلیمانی ادارے مل کر معیاری تعلیم، پبلک پرایویٹ پارٹنرشپ اور ٹیکنالوجی کے لیے کام کریں
علاقائی پارلیمانی ادارے مل کر معیاری تعلیم، پبلک پرایویٹ پارٹنرشپ اور ٹیکنالوجی کے لیے کام کریں،زاہد اکرم درانی








