بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی پولیس کو اشتہاری مجرمان اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنے کا حکم

راولپنڈی(صغیر چودھری )سی پی او سید شہزا دندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی،سی پی او سید شہزا دندیم بخاری نے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کاکہناتھاکہ گشت کے نظام کومزید موثر بناتے ہوئے قانون شکن عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے،اشتہاری مجرمان اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک داؤن کیا جائے، کرپشن،بدعنوانی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، ناقص کاکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،دوسرے روزتربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سی ایس آئی یونٹ وقاص خالدکے علاوہ راولپنڈی کے34سے زائد تفتیشی افسران نے شرکت کی،تربیتی ورکشاپ میں تفتیشی افسران کوکرائم سین محفوظ کرنا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور پارسل کی تیاری کے متعلق لیکچر دیا گیا،ورکشاپ میں فرانزک ٹیم نے تفتیش افسران کو جائے وقوعہ سے شواہد کھٹے کرنے،انسانی اعضاء اور ڈی این اے سے متعلقہ شواہد کوموقعہ سے اُٹھانے، اُنہیں محفوظ کرنے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جمع کروانے کے متعلق آگاہی فراہم کی،ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانا،موقعہ سے اہم شواہد کو ضائع ہونے سے بچانا اور موقعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنا ہے۔