بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دس سالہ بچی کو قتل کر کے نعش سوئمنگ پول میں ڈبونے والا سفاک ملزم گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)تھانہ مناواں کی حدود میں 10 سالہ بچی ماریہ کو قتل کر کے نعش سوئمنگ پول میں ڈبونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم علی رضا نے معصوم بچی کو اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔
غلام محمود ڈوگر کے مطابق سفاک ملزم نے گھناؤنے فعل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے بچی کی لاش سوئمنگ پول میں پھینک دی تھی۔
سی سی پی او کے مطابق ملزم تک پہنچنے کے لیے 11 مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔
غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کا مالک علی رضا بچی کو بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ہم مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔