بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پرپولیس افسران کو انعام دینے کا اعلان

راولپنڈی(صغیر چودھری ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کاانعقاد کیا،میٹنگ میں اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے کہاکہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر فوکس کیا جائے،اشتہاریوں کی گرفتاری پر فردا ًفرداًاورتھانہ کی سطح پر پراگرس کا جائزہ لیاجائے گا، سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بہترین تفتیش اورموثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں بہترین کارکردگی والے افسران کو انعام دیا جائے گا،،غفلت اورکوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔