راولپنڈی (صغیر چودھری )ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض خان کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے میٹنگ ،ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے افسران واہلکاروںنے شرکت کی ،ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کو فول پروف سیکورٹی کویقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔ایس ایس پی آ پریشنز نے پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران ڈیوٹی پر بروقت رپورٹ کریں گے اورڈیوٹی ختم ہونے تک اپنا پوائنٹ نہیں چھوڑیں گے،سینئر پولیس افسران وقتاًفوقتاًڈیوٹی کو چیک اوربریف کریں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے، جلوس میں آنے والے شرکاء کوباڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیاجائے گا، راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،چہلم حضرت امام حسین ؓکے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پی پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی پولیس کوچہلم حضرت امام حسین ؒ پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت








