واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کا بچہ رو رہا ہے تو سائنس نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے، اپنے بچے کو گود میں لیں اور اسے پانچ منٹس کیلئے اپنے ساتھ لے جائیں تو وہ خاموش ہوجائے گا۔ یہ تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں جاپان اور اٹلی میں بچوں کو خاموش کروانے کی حکمت عملی پر کام کیا گیا۔ اس تحقیق کے مصنفین کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس تحقیق کے بعد والدین بالخصوص ناتجربہ کار ماں باپ کو ذہنی دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جاپان میں دماغی سائنس سے متعلق ادارے ریکین سینٹر فار برین سائنس کے ایک سینئر مصنف کومی کوراودا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنے 4 بچوں کی پرورش کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت تک مذکورہ نتائج کے بارے میں معلوم نہیں تھا جب تک کہ انہوں نے مذکورہ تحقیق کے اعدادوشمار کو دیکھا۔ اس سے قبل تحقیق کرنے والی ٹیم نے دودھ پلانے والے ممالیہ جانوروں پر تحقیق کی تھی جن کے بچے خود اپنا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہوتے، ان جانوروں میں چوہے، کتے، بندر اور دیگر شامل ہیں جبکہ انسانوں پر بھی تھقیق کی گئی۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب یہ جانور اپنے بچوں کو اٹھا کر چلتے تھے تو ان کے بچے خاموش اور پرسکون ہوجاتے تھے ۔
بچہ رو رہا ہے، کیسے چپ کروایا جائے؟ سائنس نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا








