اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے ٹیم آف ایشیا کپ کا اعلان کیا ہے مگر اس میں محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں ہی شامل نہیں ہیں۔
کرک انفو کی ٹیم آف ایشیا میں سری لنکا کے 4، پاکستان کے 3، بھارت اور افغانستان کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہیں لیکن اس ٹیم میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا نمبر ون کھلاڑی محمد رضوان ہے نہ نمبر ٹو بابر اعظم ہے۔
ایشیا کپ میں رضوان نے رنز کے انبار لگائے لیکن ڈریم ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے، 6 میچز میں سب سے زیادہ 281 رنز لیکن ان کا اسٹرئیک ریٹ تھا 117 اعشاریہ 5 جو ایونٹ میں 100 سے زیادہ رنز بنانے والوں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
پھر ورلڈ رینکنگ میں نمبر دو بیٹر بابر اعظم ان کے لیے تو ایشیا کپ ویسے بھی فلاپ شو تھا، تمام 6 میچز میں اننگز شروع کرنے والے کپتان نے مجموعی طور پر 68 رنز ہی بنائے اور ان کا اسٹرئیک ریٹ 107 اعشاریہ 9 رہا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایشیا کپ میں تینوں اہم میچز کے پاور پلے میں پاکستانی ٹاپ آرڈر نے 6 میں سے تقریبا 3 اوور تو ڈاٹ بال کھیلی تھیں۔
ایشیا کپ ڈریم ٹیم میں کوشل مینڈس، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، ابراہیم زدران ، راجا پاکسے، دوسن شناکا، ونندو ہسارنگا، محمد نواز، بھوونیشور کمار، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو رکھا گیا ہے۔








