بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3مریض جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض کورونا وبا کا شکار بن گئے جب کہ 82 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 973 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 118 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 82 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فی صد ریکارڈ کی گئی۔