کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کو 64ہزار 500میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل وقت میں ہمیشہ پنجاب نے بڑے بھائی کا حق ادا کیا ۔اپنے ایک ٹویٹ میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ 64 ہزار 500 ٹن گندم فراہمی پر شکر گزار ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویزالٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاتھاکہ پنجاب حکومت سیلاب و بارشوں سے شدید متاثر بلوچستان کو 64ہزار 500میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی،بلوچستان میں گندم کی شدید قلت پربہت تشویش ہے۔بلوچستان چھوٹا بھائی ہے اور پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔ہم اپنا پیٹ کاٹ کراپنے بھائی کا بوجھ بٹائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 64ہزار 500میٹرک ٹن گندم دینے کے اعلان پر پرویزالٰہی سے اظہارتشکر








