اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوآئی سی وزرائے خارجہ کونس کے آفیشل گانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترانے میں پرانے جذبے کواجاگر کیاگیاہے۔
پاکستان کےلیے یہ اعزاز ہے کہ ہم چند ماہ میں دوسری مرتبہ اوآئی سی کانفرنس کی میزبانی کاشرف حاصل کررہے ہیں یہ اجلاس پاکستانیوں کے لیے منفرد اس لیے بھی ہے کیونکہ یہ ہمارے 75ویں یوم پاکستان کے موقع پرمنعقد ہورہاہے۔
توقع ہے کہ اجلاس میں بہت سارے وزرائے خارجہ آرہے ہیں۔امت مسلمہ کے رہنما ء23مارچ کوپریڈ میں شریک ہوں گے۔امت مسلمہ کواس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں۔اوآئی سی اجلاس میں 100سے زائدقراردادیں پیش کریں گے ۔
اوآئی اجلاس کے لیے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں ۔پاکستان چندماہ میں امت مسلمہ کی دوسری مرتبہ میزبانی کررہاہے ۔









