راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔
اصل تعیناتی کامسئلہPPPاورشہبازمیں پڑگیاہے۔عمران خان خوبصورت سوینگ کراکےالگ ہوگیاہے۔بلاول نےشہبازکےجہازمیں ثمرقندجانابھی پسندنہیں کیا۔پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پرجوڈوکراٹےہونگے۔MQMکی سیاست اسکےگلےپڑ گئی ہے۔وقت پرفیصلےنہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 16, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگیا ہے۔ اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں اگر 15 اکتوبر تک کامیاب نہیں ہو ئیں تو سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست خود اُن کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔









