اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈریپ نے پیراسٹامول ساز کمپنیز کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کردی، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈریپ نے لوکل پیرا سٹامول ساز کمپنیز کو پیشکش سے آگاہ کر دیا اور کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کی ہے، ذرائع نے کہا کہ لوکل پیراسٹامول سازکمپنیز کوازسر نو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی، کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنا ہونگے ، ٹاسک مکمل کرنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کرا سکے گی،70کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے اور ان میں سے بیشتر فارماکمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں۔
ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل
