کراچی(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک نائو تخلیق اور رابطے کے لیے اپنے تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اب تخلیق کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ اْن کا مواد کون دیکھ سکتا ہے، ایسے افراد جو آپ کو فالو نہیں کرتے ہیں یا آپ جنہیں فالو نہیں کرتے وہ آپ کی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس پر تبصرہ نہیں کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دلچسپ مواد تخلیق کرنے اور نئی اور زبردست کمیونٹیز دریافت کرنے کے مرکز کی حیثیت سے ٹک ٹاک نے اپنے تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ٹک ٹاک ناؤ( Now TikTok ) کے ساتھ پلیٹ فارم پر حقیقی اور فوری رابطوں کا فروغ جاری رکھنا ہے۔اْن لوگوں کے ساتھ اپنے لمحات شیئر کریں جو آپ کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،ٹک ٹاک ناؤ، اب ٹک ٹاک پر تفریح فراہم کرنے اور رابطہ قائم کرنے کا بالکل نیا طریقہ ہے۔تخلیق کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ اْن کا مواد کون دیکھ سکتا ہے اور اْس میں مشغول ہو سکتا ہے۔ ٹاک ٹاک اپنی کمیونٹی کے تحفظ کا انتہائی احتیاط سے جائزہ لیتا ہے اور بالخصوص نوجوان افراد کی بہبود کیلئے اْس کے حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صارف اگر16 سے سال سے کم عمر فرد ہے ، ٹک ٹاک ناؤ ایپ پر بھی،بالکل ٹک ٹاک کی طرح، اپنا اکاؤنٹ بناتا ہے ،ابتدائی طور پراْن کا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو گا،ایسے افراد جن کی عمر18سےکم ہے، وہ Explore فیڈ پر اپنا مواد شیئر نہیں کر سکیں گے جبکہ ایسے افراد جن کی عمریں 13سے 15سال کے درمیان ہیں، ان کے لیے Comment کرنے کا آپشن ، اْن کے دوستوں تک محدود ہوگا تاکہ انھیں غیرضروری تعامل کے خلاف تحفظ میں مدد فراہم کی جاسکے۔ ایسے افراد جن کی عمر 18سال سے زیادہ ہے، اْنھیں شیئرنگ کیلئے زیادہ سیٹنگز دستیاب ہوں گی۔
مواد کون دیکھے، کون تبصرہ کرے، ٹک ٹاک کا تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا اعلان








