بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد ، امین پور کے قریب نہر میں شگاف پڑ گیا،سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں امین پور کے قریب نہر میں شگاف پڑ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ نہر کا شگاف پر کرنے کی کوششیں شروع کر دیں محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ تا حال موقع پر نہیں پہنچ سکی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب امین پور بنگلہ کے قریب چک نمبر 51 ج ب سے ملحقہ نہر جھنگ برانچ میں اچانک دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے جس سے نکلنے والا پانی قریبی کھیتوں سے گاوں کی جانب بڑھ رہا ہے شگاف پڑنے کے بعد مقامی لوگوں ریسکیواور پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں نہر سے نکلنے والے سیلابی پانی سے قریبی دیہات کے زیر آب آنے کا خدشہ ہیدا ہو گیا ہے جبکہ نہر میں شگاف پڑنے کی اطکاع ملنے کے با وجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کا عملہ تا حال موقع پر نہیں پہنچے ہیں ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ شگاف کو فوری طور ہر بند نہ کیا گیا تو اس کے مزید بڑے ہونے کا خطرہ موجود ہے نیر سے نکلنے والے تیز رفتار ریلے نے نہر کے کناروں کو کمزور کر دیا ہے مقامی افراد نے نہر کا شگاف پر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کی اہیل کی ہے