بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی، دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر

اسلام آباد(ممتازنیوز) معروف جریدے ’’دی اکانومسٹ ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کے حامل ملکوںمیں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے ۔اس حوالے سے ترکیہ پہلے جبکہ ارجنٹائن دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دی اکنامسٹ کی رپورٹ میں کہا گیاتھاکہ دنیا کے 42 ممالک میں مہنگائی کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے ۔ادھرپی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے مہنگائی کے حوالے سے ممالک کے موازنے پر مبنی دی اکانومسٹ کی فہرست ٹویٹر پر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ یہ حکومت مہنگا ئی ختم کرنے آئی تھی یا ریکارڈ بنانے؟ اس کے علاوہ پاکستان میں موجودہ مہنگائی گزشتہ پچاس سال میں سب سے زیادہ ہے۔