بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حساس معاملات سمیت ہر بات لندن میں مقیم عدالتی سزایافتہ شخص سے کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، شیری مزاری کی وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید

اسلام آباد(ممتا زنیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نےوزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرائم منسٹر اور مجرموں کے اس ٹولے کو لانے والوں کو کیا احساس ہے کہ یہ گروہ ایک سیکیورٹی رسک ہے۔ یہ گروہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے کہ حساس معاملات سمیت ہر بات لندن میں مقیم عدالتی سزایافتہ شخص سے کرتا ہے۔یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اس معاملے کو چیک کریں۔