بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اوپننگ “راہول گاندھی “کرینگے ، بھارتی ٹی وی اینکر کی زبان پھسل گئی

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ ماہ سے شروع ہو رہا ہے جس کو لے کر دنیا بھر میں جہاں تیاریاں جاری ہیں وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ تب پیش آیا جب بھارتی نیوز اینکر کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بھارت اوپنر بلے باز کے ایل راہول کی جگہ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کا نام لے لیا۔

بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹی وی کے اینکر کی زبان پھسل گئی ، کرکٹ سے متعلق خبر پڑھتے ہوئے نیوز اینکر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے راہول گاندھی اوپننگ کریں گے ، ویرات کوہلی بھی اوپننر ہو سکتے ہیں ۔

نیوز اینکر نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کا نام لینا تھا مگر وہ غلطی سے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی کا نام بول گئے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے اوپننگ راہول گاندھی کریں گے ۔