اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی گئی۔
احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔









