اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے 500ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جس پر متاثرہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ سی ڈی اے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 20سال سے اسلام آباد کی سڑکوں کی صفائی کر رہے ہیں اور اچانک سے نوکری سے نکال دیا ۔اقلیتی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری پر نوکری پر بحال کیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہیں اور بیروزگاری سے مشکلات مزید بڑھیں گی ۔
اسلام آباد پریس کلب کے باہر یہ وہ ڈیلی ویجز کے اقلیتی لوگ بیٹھے ہیں جو اسلام آباد کی سڑکوں کو پچھلے 20 سال سے صاف کر رہے ہیں لیکن سی ڈی اے نے اچانک نوکری سے نکال دیا کہ اب آپ کی ضرورت نہیں،500 سے زائد لوگ ہیں بلکہ گھرانے ہیں جو متاثر ہوئے لیکن کوئی حکومت کا نمائندہ نہیں ایا pic.twitter.com/NUyKhtmj3m
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) September 20, 2022









