اسلام آباد (ممتاز نیوز) وفاقی وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے ہندوستان سے مچھر دانیاں منگوانے مطالبہ کر دیا، نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق سیلاب زدہ 26اضلاع میں ملیریا کیسز کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر گئیں ہیں، بچوں، خواتین کی اموا ت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو روز وفاقی وزارت صحت نے وفاقی حکومت سے ہندوستان سے مچھر دانیاں منگوانے کے باضابطہ درخواست دے دی ہے، وزارت صحت کا بتانا ہے کہ پاکستان کے ملک کے سیلاب زدہ 26اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلارکھی ہے، گزشتہ دو ماہ میں 2لاکھ سے زائد مریض ہسپتالوں میں آئے ہیں، جب کہ صرف اس ماہ میں 80ہزار سے زائد افراد ملیریا میں مبتلاہوئے ہیں۔ نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کا بتانا ہے کہ ملیریا کے 22فیصد سے زائد کیسزپلازموڈیم فالسیفیرم ٹائپ کے ہیں، جو بہت خطرناک ہیں جس سے بچوں اور خواتین میں اموات زیادہ ہوگئیں ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ان اضلاع میں فوری طور پر 71لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت پاکستان، ہندوستان سے مچھردانیاں اور ضڑوری ادویات خریدنے کی اجازات دی جائے، وزارت صحت ان سامان کی ادائیگی عالمی ادارہ گلوبل فنڈ کے تحت ادا گا۔اسد
وفاقی وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے ہندوستان سے مچھر دانیاں منگوانے مطالبہ کر دیا
