نیویارک،اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں عالمی مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جارجیوا کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔اس موقع پر پاکستان کی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،ملکی معاشی صورتحال وحکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال








