بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

لاہور(نیوزڈیسک) راہ چلتی خواتین کی خاموشی سے ویڈیو بنا کر انہیں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ ٹریفک سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل عمران دوران ڈیوٹی خواتین کی ویڈیوز خاموشی سے بناکر انہیں اپنے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
ترجمان ٹریفک پولیس منتظر مہدی نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کی سفارش پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کیا گیا، فارغ کیا جانے والا اہلکار بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ میں تعینات تھا۔