بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹنڈو محمد خان، پیپلز پارٹی رہنما کے گھر سیلاب زدگان کا سامان برآمد

ٹنڈو محمد خان(ممتازنیوز)ٹنڈومحمد خان میںپاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار کے گھر سے سیلاب زدگان کے لئے آیا ہوا سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کےمطابق ٹنڈو محمد خان میں سول جج نے انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے گھر چھاپہ مارا، جہاںبڑی تعداد میںسیلاب متاثرین کے لئے لائے گئے خیمے برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔خیموں پر PDMA کے مونوگرام موجود تھے۔

شہری کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کا فیصلہ کیا، 2 ججز کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار کے گھر چھاپہ مارا گیا،مقدمہ محکمہ ریونیو کے پٹواری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔