بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی(ممتازنیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔