لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا ایک الگ احساس ہوتا ہے، یہ احساس میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کے سامنے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں، ہوم کراؤڈ کے سامنے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ اظہر علی کی بڑی خدمات ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس پر کسی کو باہر نہیں کرسکتے، پراعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سیریز جیتنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے، ٹیسٹ سیریز جیتنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن لگتا ہے اس پچ سے ٹرن ملے گا۔