کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسری میچ آج شام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم اور پاکستان کے درمیان تیسرا میچ آج شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کے 200 رنز کاہدف بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 3 گیند قبل حاصل کر لیا تھا، آؤٹ آف فارم کپتان بابر اعظم نے تاریخٰی اننگز کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی سینچری سکور کی ، بابر اعظم نے 66گیندوں پر 5چھکے اور 11چوکوں کے ساتھ 166.66 کے سٹرائیک ریٹ سے 110رنز بنائے جبکہ رضوان نے 51گیندوں پر 4 چھکوں اور 5چوکوں کی بدولت 172.54 کے سٹرائیک ریٹ سے 88رنز بنائے ، واضح رہے کہ پاکستان دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے بنا وکٹ گنوائے 150سے زائد رنز کا ہدف 2 بار حاصل کیا ہے ۔









