بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ،20افسران کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 20 افسران کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری کردہ تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر حکومت کاتبادلہ کرکے جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ تعینا ت کردیاگیا،گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ، امورِ کشمیر و جی بی ڈویژن کے ماتحت ہے جبکہ ا ن کی جگہ مظفر خان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر حکومت تعینات کیا گیا ہے ،مظفر خان اس سے پہلے جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈویژن تعینات تھے ۔ ادھر سیکشن افسر ثاقب منظور کا انسانی حقوق ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن تبادلہ کردیاگیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حافظ لیئق الرحمان تبدیل کا تبادلہ کرکے سیکشن افسر خزانہ ڈویژن (ملٹری) تعینات کردیاگیا ۔دوسری جانب بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے وفاقی حکومت کا اہم اقدا م اٹھاتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 17 کے 20 افسران کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپردکردی ہیں۔یہ افسران 60 روزہ سپیشل ڈیوٹی کے دوران بلوچستان میں خدمات سرانجام دیں گے۔اسلام آباد انتظامیہ، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان میں تعینات افسر شاملاسلام آباد انتظامیہ اور جی بی حکومت کو 48 گھنٹوں میں افسران کو ریلیو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔