لندن(ممتازنیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنااستعفیٰ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوپیش کردیاجس کے بعد پارٹی قیادت نے اسحا ق ڈار کونیا وزیرخزانہ نامزدکردیاہے ۔ اتوار کو لندن میں نوازشریف کی صدارت میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف ،اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب ،مفتاح اسماعیل ،ملک احمد خان ودیگر موجودتھے۔اس موقع پروزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنااستعفیٰ نوازشریف کوپیش کرتے ہوئے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی آپ نے ہی وزیر بنایاتھا۔انہو ںنے کہاکہ چار ماہ میں بھر پورصلاحیت سے کام کیااور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔ نوازشریف نے مشکل معاشی حالات میں مفتاح اسماعیل کی خدمات کو سراہا۔بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف اور نوازشریف نے اسحق ڈار کو نیاوزیرخزانہ نامزکیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ سابق حکومت کی لگائی ہوئی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانی پڑی۔ دریں اثنانجی ٹی وی کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ ملاقات میں نوازشریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ جائیں۔ بدھ کو اسحاق ڈارکا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا تاہم اب نوازشریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈارنئے وزیرخزانہ نامزد،وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے








