بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

کراچی(ممتازنیوز) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ کو سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
چوتھے میچ میں حیدرعلی اَن فٹ ہوگئے ہیں جبکہ شاہنواز دہانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، آصف علی اورنسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلش ٹیم نے ایلکس ہیلزاورڈیوڈولی کی واپس ہوئی ہے اور مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔
چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے اور 200 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔