بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصفہ بھٹو زرداری کا سکرنڈ میں ٹینٹ سٹی کا دورہ،متاثرہ خواتین اور بچوں میں سامان تقسیم کیا 

نواب شاہ(ممتازنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
س موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے سکرنڈ شہر میں ٹینٹ سٹی اور میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
آصفہ بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں میں سامان تقسیم کیا۔
اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشوں نے سندھ کو ڈبو دیا، ہمیں ہر ایک کی ضرورت ہے، عطیہ دیں اور رضا کار بنیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کی جانب سے کی جانے والی مدد سے سیلاب سے ہونے والی تباہی میں کمی لاسکتی ہے۔