بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرچی پرچی ۔۔ کراچی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے کس مشہور کھلاڑی کے خلاف آوازیں لگانا شروع کر دیں؟

پاکستان انگلینڈ کے میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے نعروں اور جملوں بھی زور زور سے کسے گئے، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

پاکستانی بلے باز خوش دلشاہ کی جانب اس میچ میں 2 رنز کا اضافہ کر کے پویلین کی جانب قدم بڑھایا تو شائقین کرکٹ بھی طیش میں آ گئے، کھلاڑی کو آؤٹ ہوتا دیکھ فینز سے رہا نہ گیا اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

دراصل خوش دلشاہ کی گزشتہ تمام پرفامنس پر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ کیا جا رہا ہے، ان کی ایشیاء کپ سے لے کر پاکستان انگلینڈ تک کی کارکردگی پر شائقین کرکٹ سمیت صارفین سوال اٹھا رہے ہیں۔

اور آج تو ان کے آؤٹ ہونے پر شائقین کرکٹ نے انہیں پرچی پرچی کہہ کر بھی مخاطب کرنے کی کوشش کی، جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔