بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پولیس نے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوالئے

 اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کر دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں۔
چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔
ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے پندرہ ہزار + چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی
پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔ آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر ) اور لانگ رینج (150 میٹر ) منگوائے گے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پچیس مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے۔