بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ،جعل سازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار

پشاور: سائبر کرائم سرکل پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شریف، محمد یوسف اور امین کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف اے کے مطابق ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتےہوئے عام شہریوں کو کال کرکے ڈراتے دھمکاتے تھے کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور رہائی کے لئے رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے متعدد لوگوں سے رقم بٹوری۔ ملزمان رقم کے حصول کے لئے جعلی جاز کیش اکاونٹ استعمال کر رہے تھے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔