اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم کی جانب سے آڈیو لیکس کی تصدیق کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن سے فوری شہبازشریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نے آڈیولیکس میں گفتگو کی تصدیق کر دی آڈیولیکس کی اب مزیدتحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔فوادچوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر شہباز شریف کی نااہلی کیلئےریفرنس بھیجے۔انہوں نے کہاکہ اس امپورٹڈسرکار نے اپنی ناک تلے وزیراعظم ہاؤس کی عزت، توقیر اور سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے شہباز شریف نے آرمی چیف کے معاملے پر نواز شریف سے مشاورت کی تصدیق کرکے اپنے حلف سے روگردانی کی، روزِ اوّل سے کہہ رہے ہیں دستور کو یکسر غیر متعلق کرکے ریاستی معاملات مجرموں کے ہاتھ میں دے دیے گئے ہیں۔ فواد چودھری نے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے شہبازشریف نے ریاستی اداروں کیلئے امتحانات کھڑے کئے ہیں خفیہ مراسلے کے معاملے پر وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے بارے میں صریحاً غلط بیانی سے کام لیا، فواد چودھری نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیں، قوم منتظر ہے، شہبازشریف کی گفتگو پر بیرونی دورے کی تفصیلات پر گفتگو کی ضرورت نہیں، سیاسی و معاشی تقاضوں سے یکسر نابلد شخص نے پاکستان کو آفت کے دوران بھی عالمی تنہائی کا شکار کیا، شہباز شریف، اسکے بھائی اور خاندان کی تجوریوں میں قوم کی لوٹی گئی دولت دنیا کو پاکستان کی مدد سے روک رہی ہے، فواد چودھری نے کہا کہ 2006 اور 2010 میں قدرتی آفات آئیں تو دنیا نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کی، فواد چودھریبیرونی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات قوم سے پوشیدہ نہیں، دوبارہ مہیا کئے دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ مسخروں کے ہاتھوں میں مزید اختیار ملک کیلئے نہایت خطرات کا باعث ہے، مجرموں اور کٹھ پتلیوں کا بھیانک کھیل فوری ترک کرکے ملک کو انتخاب کی جانب لے کر جایا جائے۔
شہباز شریف نے ابھی آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو کی تصدیق کر دی ہے، اس کے بعد مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی الیکشن کمیشن فوری طور پر شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرینس خصوصی ٹریبونل کو بھیجے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 27, 2022









