بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب،ایک ہی روز میں بچوں کے اغوا کی مختلف وارداتیں ناکام بنا دی گئیں

لاہور(ممتاز نیوز)پنجاب کے مختلف اضلاع میں بچوں کے اغوا کا گروہ سرگرم، مقامی افراد نے ایک ہی روز میں فیصل آباد، اوکاڑہ ،چیچہ وطنی ودیگر اضلاع میں بچوں کے اغوا کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 261 رب بھاگووالی کے رہائشی کم عمر عبدالرحمان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، بچے نے حاضر دماغی سے خود کو بچا لیا، مزاحمت کے دوران عبدالرحمان چھریاں لگنے سے زخمی ہو گیا نامعلوم اغوا کار کیری ڈبہ سوار فرار ہو گئے۔دیپالپور کے نواحی گاؤں 38 ڈی کے قریب اغواء کار خاتون گرفتارکر لیا گیا۔ خاتون بچے کو اغواء کر کے لے جانے لگی تو مقامی افراد کو خاتون پر شک گزرا،پوچھ گچھ کرنے پر خاتون بھاگنے لگی تو مقامی لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا،لوگوں نے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا،خاتون کو پولیس نے اپنی حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق خاتون سے مکمل تفتیش کے بعد ہی اس کی اصلیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ممکنہ طور پر غواء کاروں کے گروہ کا ضلع اوکاڑہ میں ایکٹو ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
فیصل آباد الیہ آباد ستیانہ روڈ پر تین بچے اغوا کرکے لیجاتے ہوئے ایک عورت اور دو مرد پکڑے گئے،محلے والوں نے مشکوک ہونے پر روک لیا ۔چیچہ وطنی میں بھی اغوا کار خواتین گروہ سر گرم ہے ،نواحی گاؤں 113 بارہ ایل سے چار سالہ بچے کو اغوا کرکے فرار ھونے کی کوشش میں اہل دیہہ نے دو خواتین کو پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالہ کردیا ۔دونوں خواتین جھگیوں والی ہیں جنہیں پکھی واس بھی کہتے ہیں ۔اوکاڑہ اکیڈمی سے معصوم بچے کو ورغلا کر لیجاتے ہوئے اغواء کار پکڑا گیا۔اغواء کار سرکی محلہ اکیڈمی کے قریب سے عوام کے ہتھے چڑھ گئے
اغواء کاروں کو پکڑ کر عوام نے خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔اغواء کاروں کے کیساتھ خواتین کا گروہ بھی شامل ہے ۔بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔عوام نے پولیس کو مطالبہ ہے کہ اغواء کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ، پولیس نے اغواء کاروں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔