اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف سے پہلے باضابطہ رابطہ کرلیا، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث قرض پروگرام کی شرائط میں نرمی کا مطالبہ کر دیا،اس دوران نئے اقتصادی جائزے پر بات چیت ہوئی جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پٹرولیم مصنوعات اور عوام کو ریلیف اقدامات کے لیے حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کی رضا مندی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔
اسحاق ڈارکا آئی ایم ایف سے پہلارابطہ،قرض پروگرام کی شرائط میں نرمی کا مطالبہ








