بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کو ڈار کے جھٹکےآج بھی سنبھل نہ پایا

اسحاق ڈار کے وفاقی وزیر خزانہ بننے سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 63 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 63 پیسے مزید سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر کر 228 روپے تک گر گیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔ یاد رہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،جلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی بات ہوگی۔