بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر ، وزیراعظم اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ،وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چین کے عوا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی عالمی طاقت کے طور پر چین کا پرامن عروج مسلسل بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین آب و ہوا، مالیات، خوراک اور توانائی سے متعلق متعدد بحرانوں سے دوچار ترقی پذیر دنیا کے لیے امید کا وعدہ پیش کرتا ہے۔ بین الا ریاستی تعلقات کا چینی سانچہ تصادم پر تعاون کو ترجیح دیتا ہے اور مشترکہ تقدیر کی کمیونٹی کی تشکیل میں حکمرانی کا اصول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر، میں قابل ذکر کام کی اخلاقیات اور قومی نظم و ضبط پر چینی عملداری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ یہ بتاتا ہے کہ چین کس طرح 800 ملین لوگوں کو شدید غربت سے نکالنے میں کامیاب رہا ہے۔ ہماری قومی زندگی کے اس مرحلے پر، کام، کام اور کام ہی ہمیں بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔