بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ڈھیرے، محکمہ سیاحت نے رپورٹ جاری کردی

پشاور:محکمہ سیاحت نے صوبے کے سیاحتی مقامات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں62غیر ملکی اور23ہزار940ملکی سیاحوں نے سیر کی۔غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ گلیات میں سب سے زیارہ ملکی 13ہزار500سیاحوں نے سیر کی۔ناران کاغان میں9ہزار500،کیلاش ویلی میں500اورمالم جبہ میں400سیاحوں نے روخ کیا۔کمراٹ میں 34،چترال کےعلاقےمستوج اور بونی میں6ملکی سیاحوں نے سیر کی۔

محکمہ سیاحت نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا راغب کرنے کیلئے اقدام اٹھائیں جارہے ہیں،سیاحوں کو سہولیات دینے کیلئے کائٹ پراجیکٹ کے تحت کام جاری ہے۔