دوحہ:قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کورونا ویکسی نیشن کی شرط ختم کر دی ہے ،دوسری جانب کیسز میں اضافہ ہونے پر کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو بائیو ببل میں رہنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے رواں برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے،وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی صورت میں کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو بائیو ببل میں رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے،وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کیسز میں اضافے کے سبب بائیو ببل کا نفاذ کیا گیاتو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جا سکتا ہے،قطری ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین کو قطر کی پرواز لینے سے قبل کورونا وائرس منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔









