اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناتھاکہ عمران خان بنی گالا سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
Imran khan feeding dogs at this very moment while news rife that police intending to arrest him. pic.twitter.com/ONYnrCSHWv
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 1, 2022
شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانے ڈالتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ عمران خان اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔









