بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپنے وارنٹ گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بیان سامنے آگیا ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو میں تیار تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کریں گے، پچھلی بار جب پتہ چلا یہ مجھے پکڑنے آرہے ہیں تو بیگ تیار کر رکھا تھا تاہم لوگوں کے احتجاج کے باعث یہ نہیں آ سکے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے ٹیم کو بتایا ہوا ہے کہ یہ لوگ مجھے کسی بھی وقت کوئی بھی بہانہ بنا کر پکڑ سکتے ہیں جس کے لئے میں تیار ہوں کیونکہ میں ان کی کرپشن کے راستے میں کھڑا ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ میں انہیں کسی صورت قبول نہیں کروں گا، یہ لوگ مجھے نا اہل کروا کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں، جس نے 26 سال جدوجہد کی اسکا مقابلہ وہ کررہے ہیں جنہوں نے کبھی کوئی کام ہی نہیں کیا۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ مقدمہ نمبر 407 میں سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔