بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویسٹ انڈین لڑکی کی انوکھے انداز میں اعظم خان کو شادی کی پیشکش

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے چھوٹے بیٹے اویس خان کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی اب بڑے بیٹے اعظم کو ویسٹ انڈیز کی ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی ہے۔کرکٹر اعظم خان کو کریبین لیگ کے دوران ایک میچ کے میں ایک لڑکی نے اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کر دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لڑکی اور اس کے پیغام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم خان سے شادی سے متعلق سوال بھی پوچھ لیاہے۔اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی۔